Earn Money 365

 

 

 

 

 

 

سرورق > قومی خبریں

قومی خبریں


2010-03-15 00:00:00 PST کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش‘2پڑوسی ملک ملوث

کراچی (رپورٹ۔ طارق حبیب) کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔ عراق میں اختیار کی گئی حکمت عملی پاکستان میں بھی اپنائی جائے گی۔ کالعدم تنظیم کے متبادل کے طور پر سامنے آنے والی تنظیم کے ذمہ داران سے خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاکستان کے 2 پڑوسی ممالک نے بھی اہم کردار ادا کیاہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پاکستان اور پڑوسی ملک کے درمیان دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان نے جنداللہ نامی تنظیم کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو گرفتار کرکے پڑوسی ملک کے حوالے کردیا تھا تاہم پڑوسی ملک کی جانب سے کالعدم تنظیم کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے کسی طرح کی پیش رفت عمل میںآئی اور نہ ہی کوئی اثرو رسوخ استعمال کیا گیا بلکہ دوسری جانب کالعدم تنظیم کے متبادل کے طور پر ایک تنظیم "لشکر اہل بیت " قائم کردی گئی ‘ جس کے ذمہ داران میں کالعدم تنظیم کے روپوش ذمہ داران ہی کو شامل کیا گیا تھا۔ اس تنظیم کے افراد کو بلوچستان کے راستے پڑوسی ملک بھجوایا گیا جہاں انہیں تنظیمی معلومات فراہم کرنے کے بعد تربیت کیلئے افغانستان میں موجود ’را‘ کے کیمپوں میںبھیجا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تربیت مکمل کرکے مذکورہ تنظیم کے افراد واپس پڑوسی ملک گئے جہاں سے گزشتہ سال نومبر سے ان کی بلوچستان کے راستے پاکستان آمد شروع ہوگئی ۔ حساس اداروں اور کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران اس تنظیم کے 100سے زائد دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات مل چکی ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ حکومت اور تمام ذمہ داراداروں کو بھجوادی گئی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ3مارچ کو اس تنظیم کے 2 ذمہ داران علمدار نقوی اور حسین موسوی نے ایک وفاقی وزیر کے گھر میں ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ گیا ہے کہ کراچی میں عراق طرز کی حکمت عملی اپنا کر فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کی جارہی ہے جس سے مستقبل میں شہر میں بڑے پیمانے پر خون ریزی ہوسکتی ہے ۔

 

Share