قومی خبریں
2010-03-11 00:00:00 PSTچیئرمیین نیب نوید احسن طویل رخصت پر چلے گئی
|
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین قومی احتساب بیورو نوید احسن طویل رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے بعد ڈپٹی چیئرمین نیب عرفان ندیم نے قائم مقام چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نیب کے ذرائع نے نوید احسن کے طویل رخصت پر جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے رواں ہفتے ہی اپنی طویل رخصت کی درخواست صدر آصف علی زرداری کو بھجوائی ہے جس میں انہوںنے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پہلے ہی اپنا استعفیٰ 24 فروری کو وزیراعظم کو پیش کر چکے تھے تاہم وزیراعظم نے انہیں نئے چیئرمین کی تعیناتی تک کام کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اب یہ ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ مزید کام جاری رکھ سکیں اس لیے انہیں رخصت پر بھیج دیا جائے۔ انہوں نے نیب کے اعلیٰ حکام کو بھی اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ۔ وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین نیب عرفان ندیم کو قائم مقام چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید احسن مستعفی ہونے کی پیشکش کرنے کے بعد اپنا کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے جبکہ سوئس کیسز پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی چیئرمین نیب کے تحفظات موجود تھے اور وہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سوئس کیسز کو بھی دوبارہ کھولنا چاہتے تھے لیکن حکومت نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی حتیٰ کہ انہوں نے سوئس کیسز کا ریکارڈ بھی لندن میں ہائی کمشنر سے منگوایا تھا جو کہ ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے بھجوانے سے انکار کر دیا تھا۔
|
قومی خبریں
2010-03-11 00:00:00 PSTلاہور اور جھنگ میں ن لیگ کامیاب
2010-03-11 00:00:00 PSTشمالی وزیرستان پر امریکا نے 7 میزائل داغ دیے‘15 افراد شہید
2010-03-11 00:00:00 PSTیونس اور یوسف پر تا حیات پابندی؟
2010-03-11 00:00:00 PSTمانسہرہ میں امریکی این جی او کے دفتر پر حملہ‘7 افراد ہلاک
2010-03-11 00:00:00 PSTبھارت سے امن کیلئے مفادات داﺅ پر نہیں لگائیں گے‘ زرداری
2010-03-11 00:00:00 PSTخسارے میں چلنے پر 8 بڑے اداروں کی تنظیم نو کی منظوری
2010-03-11 00:00:00 PSTپاک فوج کے 29 بریگیڈیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
2010-03-11 00:00:00 PSTچیئرمیین نیب نوید احسن طویل رخصت پر چلے گئی
2010-03-11 00:00:00 PSTحسین محنتی کی قاری عثمان سے ملاقات‘بلدیاتی انتخابات میں اتحاد پر اتفاق
2010-03-11 00:00:00 PST73ءکے آئین سے اسلامی دفعات نکالنے کی سازش ناکام بنادیںگے‘منورحسن











