قومی خبریں
2009-09-16 00:00:00 PSTامریکیوں کی بلاروک ٹوک آمدکیلئے حسین حقانی کادباؤ
|
کراچی( جسارت نیوز) امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے سیکرٹری خارجہ اور آئی ایس آئی چیف کو ایک خط لکھ کرمتنبہ کیاہے کہ امریکیوں کو ہراساں کرنے یا انہیں ویزے جاری کرنے سے انکار کرنے سے ملک کا امیج متاثر ہو رہا ہے اور اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے ۔ادھر بعض ایسی مصدقہ رپورٹس بھی ملی ہیں جن کے مطابق واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں سے کلیئر نس حاصل کیے بغیر سیکڑوں انٹری پرمٹ اور ویزوں کا اجراءکیا ہے۔ ایسی ہی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں متعین پاکستان سفیر نے اپنے مخصوص کوٹے سے صرف ایک ماہ کے اندر 360 ایسے ویزے جاری کیے جن کے لیے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں سے کوئی کلیئر نس حاصل نہیں کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق حسین حقانی کی طرف سے سیکریٹری خارجہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ شجاع پاشا کو لکھا گیا خط ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آیا جب میڈیا میں امریکیوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کی مصدقہ خبریں چھپنے کے بعد پاکستان میں امریکی چارٹرڈ فلائٹس کو روک دینے اور صحافیوں اور این جی اوز کے ملازمین کی روپ میں آنے والے سی آئی اے اور’ ایکس ای‘ ( بلیک واٹر) کے اہلکاروں کو ویزا جاری نہ کرنے کے علاوہ پاکستان میں ان کے داخلے پر پابندی لگانا شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان مخالف سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے این جی اوز کے ملازمین کے علاوہ کئی امریکی شہریوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ۔وا ضح رہے کہ معروف دفاعی تجزیہ کار شیریں مزاری نے خبر دی تھی کہ پاکستانی ایئرپورٹس پر عام پاکستان اہلکار بھی یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ چارٹڈ طیاروںسے آنے والے امریکیوں کا کوئی ریکارڈرکھا جاتا ہے اور نہ ہی جہاز کے عملے کو چیک کیا جاتا کہ آیا ان کے پاس ویزا ہے یا نہیں۔ان تمام خبروں کے بعد پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوںکی طرف سے امریکیوں پر کڑی نگرانی کے علاوہ چارٹڈ طیاروں کی ذریعے بغیر ویزے کی آمد پر پابندی یا سختی کی گئی تھی ۔ سی این این آئی بی این کی مطابق حسین حقانی کی طرف سے لکھے گئے خط میں امریکی صحافیوں اور این جی اوز کو پاکستان کے لیے خطرہ تصور کیے جانے کے باعث بلیک لسٹ قرار دیے جانے کا انکشاف کیا گیا۔ حسین حقانی نے اس خط میں خبردار کیا تھا کہ اگر امریکی شہریوں کو ہراساں کرنا بند نہ کیا گیا توامریکی کانگرنس کی طرف سے پاکستان کے لیے امداد پر پابندی کے علاوہ فوجی اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ بھی روک سکتا ہے ۔ خط میں کئی امریکی اداروں اور صحافیوں کے نا م لکھے گئے ہیں جن کو ویزا نہ دینے ‘ ہراساں کرنے یا ان پر کڑی نظر رکھنے کی شکایات کی گئی ہیں۔ان میں ’این بی سی‘ اور’ سی این این‘ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اینجل اور رضا سیاح کو ہراساں‘ نیوزویک کے فوٹو گرافر کیٹ بروکس کا ویزا منسوخ جبکہ ایشین فاﺅنڈیشن کے چیف اور انٹرنیشنل ریپبلک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کو ویز ا دینے سے انکار کی تفصیلات بھی درج تھیں ۔پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے کہ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر نے سیکرٹری خارجہ اور آئی ایس آئی کے چیف کو خط لکھ کر انہیں تجویز دی ہے کہ امریکی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کے نتیجے میں نہ صرف ملک کے امیج پر منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ امریکا کی پاکستان کو ملنے والی آئندہ امداد کے حوالے سے ہونے والی سماعت بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اور اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے درمیان’ قومی راز‘ کے حوالے سے ہونے والی رابطہ کاری کے حوالے سے کھلے عام بات چیت کرنا مناسب نہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر حسین حقانی کے دباﺅ کو قبول کیا گیا تو گزشتہ چند دنوں سے کڑی نگرانی اور چیکنگ کے نتیجے میں وقتی طور پر کم ہونے والی پاکستان مخالف سرگرمیوں میںپھر سے تیزی آجائے گی کیوں کہ۱س طرح ’ہراساں‘ ہونے کے بہانے سے امریکیوں کو بلاروک ٹوک پاکستان میں گھومنے اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا لائسنس مل جائے گا۔
|
قومی خبریں
2009-09-16 00:00:00 PSTن لیگ کا زرداری کیخلاف تحریک لانے کا اعلان
2009-09-16 00:00:00 PSTبلیک واٹر نے کراچی میں بھرتیاں شروع کر دیں 11 بنگلے حاصل کر لیے
2009-09-16 00:00:00 PSTصدر زرداری کے بیان سے پی پی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا: منور حسن
2009-09-16 00:00:00 PSTوسیلہ حق پروگرام کا آغاز، 22 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے
2009-09-16 00:00:00 PSTگلگت بلتستان کا آزاد کشمیر طرز پر حکومتی سیٹ اپ تشکیل دیا جائے: گول میز کانفرنس
2009-09-16 00:00:00 PSTقائمہ کمیٹی بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر برہم، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب
2009-09-16 00:00:00 PSTبلیک واٹرمیں پنجابی اوراردوزبان پرعبوررکھنے والوں کی بھرتی شروع
2009-09-16 00:00:00 PSTٹارگٹ کلنگ پر متحدہ‘ اے این پی سمیت دیگر کو دوبارہ نوٹسز
2009-09-16 00:00:00 PSTرمضان کا آخری عشرہ‘دہشت گرد سرگرم ہو گئے‘بھاری اسلحہ برآمد
2009-09-16 00:00:00 PSTامریکیوں کی بلاروک ٹوک آمدکیلئے حسین حقانی کادباؤ












