شہر شہر کی خبریں
2010-03-15 00:00:00 PSTکوٹری، نوری آباد کے قریب تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، ڈرائیور ہلاک
|
کوٹری سانگھڑ ٹنڈوالہٰ یار میرپورخاص (نمائندگان جسارت) اندرون سندھ مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 9افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میں سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب ایک تیز رفتار کار گہرے گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور 26سالہ احمد ولد خالد جونیجو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ فوت ہونے والا نوجوان حیدر آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ سانگھڑ کے نزدیک گاﺅں غلام قادری مری کے مقام پر تیز رفتار جیپ بے قابو ہو کر الٹ کر روڈ کے کنارے کھائی میں جاگری جس کے باعث جیپ میں سوار 5افراد محمد علی، مٹھو، وسیم، امام الدین اور نیاز محمد شدید زخمی ہوگئی، بیشتر کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا۔ ٹنڈوالہٰ یار کے کیریا شاخ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں مذکورہ موٹر سائیکلوں پر سوار حبیب علی، سلطان احمد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں ٹنڈوالہٰ یار کے ٹنڈو آدم ناکہ کے مقام پر تیز رفتار آٹو رکشا نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اکرم بٹو، جلیل شاہ شدید زخمی ہوگئے مذکورہ دونوں حادثات میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہٰ یار روانہ کردیا گیا۔ میر پور خاص میں کھوکھرا پار موناباﺅ سرحد پر گزشتہ روز بھارت سے آنے والی تھر ایکسپریس ٹرین میں زیرو پوائنٹ پر دوران چیکنگ کسٹم اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایک بھارتی شہری محمد صادق ولد امیر محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 90کلو گرام کیمیکل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم محمد صادق پاسپورٹ نمبر G.43520731 بھارتی علاقے جودھپور کا رہائشی ہے اور پاکستانی علاقے حیدر آباد آرہا تھا۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا کیمیکل شراب اور دیگر منشیات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ کیمیکل کی برآمدگی کے بعد کھوکھرا پار موناباﺅ سرحد پر تھر ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں کی جامہ تلاشی اور سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
|
شہر شہر کی خبریں
2010-03-15 00:00:00 PSTگجرات ‘ق اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم‘متعدد زخمی
2010-03-15 00:00:00 PSTبھارت آبی جارحیت پر گامزن ہی، ظفر جمال بلوچ
2010-03-15 00:00:00 PSTڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین میں طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا
2010-03-15 00:00:00 PSTعلماءکرام کی ٹارگٹ کلنگ اور لاہور بم دھماکے حکومتی رٹ پر طمانچہ ہی
2010-03-15 00:00:00 PSTکوٹری، نوری آباد کے قریب تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، ڈرائیور ہلاک
2010-03-15 00:00:00 PSTخان پور، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری مشکلات کا شکار












