شہر شہر کی خبریں
2010-03-15 00:00:00 PSTڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین میں طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا
|
بدین(نمائندہ جسارت) بدین میں 12گھنٹے سے زائد اضافی لوڈ شیڈنگ کی شکایتوں کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے واپڈا کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بدین کو شہری علاقہ قرار دے کر عوام سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب کم کریں۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بیٹے حسنین مرزا ایڈووکیٹ نے بدین میں سندھ پیپلز یوتھ کے قائم مقام صدر واحد بخش چانڈیو کی جانب سے عشائیہ کی دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں سڑکوں، بجلی، پانی کی سینکڑوں اسکیموں پر کام ہورہا ہے اور چند مہینوں میں عوام اس سے فیضیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدین کی ساحلی پٹی میں پانی کی شدید قلت کو ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور پانی کی کمیابی انشاءاللہ جلد ختم ہوجائے گی اور بدین شہر میں انکروچمنٹ کا معاملہ زیر غور ہے اور عوام کی مدد سے اس معاملے کو حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سہیل اکبر مرزا، ڈاکٹر فیصل سومرواور پیپلز یوتھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری تنویر احمد آرائیں نے بھی خطاب کیا۔
|
شہر شہر کی خبریں
2010-03-15 00:00:00 PSTگجرات ‘ق اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم‘متعدد زخمی
2010-03-15 00:00:00 PSTبھارت آبی جارحیت پر گامزن ہی، ظفر جمال بلوچ
2010-03-15 00:00:00 PSTڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین میں طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا
2010-03-15 00:00:00 PSTعلماءکرام کی ٹارگٹ کلنگ اور لاہور بم دھماکے حکومتی رٹ پر طمانچہ ہی
2010-03-15 00:00:00 PSTکوٹری، نوری آباد کے قریب تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، ڈرائیور ہلاک
2010-03-15 00:00:00 PSTخان پور، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری مشکلات کا شکار












