Earn Money 365

 

 

 

 

 

 

سرورق > شہر شہر کی خبریں

شہر شہر کی خبریں


2010-03-11 00:00:00 PST ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی سکھر کی ریلی

سکھر ( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی حلقہ خواتین سکھر کی جانب سے محمد بن قاسم پارک سکھر سے پریس کلب تک ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی تحویل کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو کی زیر نگرانی خواتین نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس کی قیادت نائب ناظمہ حلقہ خواتین سندھ فرخشندہ ناز، عائشہ ظہیر، ضلعی ناظمہ فرحین مہر ، مقامی ناظمہ سکھر شبانہ الیاس کر رہی تھیں ، خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے نعرے درج تھی، اس موقع پر اظہار خیالات کرتے امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن منانے والی حقوق نسواں کی علمبردار تنظیمیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ چنگل سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ ایک مسلم خاتون کی امریکی تحویل اور سزا و تشدد خواتین کا دن منانے اور حقوق نسواں کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تنظیموں اور ممالک کیلئے ایک شرمناک لمحہ ہی، قوم کی ایک با غیرت با حمیت بیٹی امریکہ کی تحویل میں ہے اور حکمراں اس کے لیے کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں امریکہ کی دوستی اور دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کا دم بھرتے ہیں انہیں امریکا سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور ڈرون حملوں کو بند کیا جانے کیلئے سیاسی سفارتی سطح پر بھر پور آواز اٹھانا چاہیے۔

 

Share