Earn Money 365

 

 

 

 

 

 

سرورق > شہر شہر کی خبریں

شہر شہر کی خبریں


2010-03-11 00:00:00 PST............حیدرآباد............

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) سیاسی سیران جیل کمیٹی سندھ کے صدر علی گدی، ارسلان حیدر بھٹی، انور عباس، طارق خان، سہیل بھٹی نے کہاکہ ہمارے موجودہ پولیس نظام کی خرابیوں کی وجہ سے مقدمات کی بھر مار ہے جس کی توجہ سے سندھ کی جیلیں قیدیوں سے بھری پڑی ہیں عدالتوں میں مقدمات کی تاخیر سے جیل میں مقید لوگ مایوسی اور نفسیاتی بیماریوںکا شکار ہیں۔٭٭منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع حیدرآباد عبدالواسع نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی رفتار تیز کرتے ہوئے جمعیت کی دعوت ہر فرد تک پہنچانے کی بھر پور منصوبہ بندی کریں خود کو علم کے اسلحہ سے لیس کریں اور عمل کی ساں چڑھائیں فکر وتدبر کو ادرفہم وفراست کو اپنا خاصہ بنائین انہوںنے کہاکہ اپریل میں ہونے والے اجتماع عام کی بھر پور تیاریاں کریں اور اہل حیدرآباد کے ہر فرد کو اننفرادی واجتماعی تبلیغ اور چاکنگ کے زریعے جمعیت کی دعوت پہنچائیں۔٭٭جمعیت علماءپاکستان حیدرآباد کے صدر ابراہیم شیخ ، جنرل سیکریٹری شاکر رضا نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بجائے نرخون میں باربار اضافہ اور پھر سے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ماہ اپریل میں بجلی کی قیمتون میں مزید اضافہ عوام کش اقدام ہے وفاقی وزیر پانی وبجلی فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔٭٭پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین سندھ کے ایسوسی ایٹس سیکریٹری بابو محمد یعقوب عالم، صوبائی پریس سیکریٹری جمیل احمد قادری، ریجنل چیف آرگنائزر حیسکو محمد اشفاق لاڑکانہ، ریجنل سیکریٹری سلیم اللہ خان، زونل چیئرمین محمد بلال نے حیسکو میں ہونے والی بھرتیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے مزدروں میںبے یقینی کی کیفیت کے علاوہ احساس محرومی پیدا ہورہاہے جس کے لئے اپنے اوپر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف کس سے فریاد کریں۔٭٭ملک انجمن حیدرآبادکی جانب سے پریٹ آباد میں جشن عیدمیلاد النبی کے سلسلے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر انجمن کے مرحوم چیئرمین الحاج مک محمد اسماعیل راجہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جو فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے تھے۔ ٭٭ ناظم تبلیغ سندھ جماعت غرباءاہل حدیث مولانا جمال الدین سلفی نے لطیف آباد نمبر12میں درس قرآن وحدیث کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام المرسلین جناب محمد کا طرز زندگی پیغام اسلام ہے انہوںنے کہاکہ اہل ایمان اپنے اعمال سے سنت رسول کے پابند بنیں۔

 

Share