Earn Money 365

 

 

 

 

 

 

سرورق > شہر شہر کی خبریں

شہر شہر کی خبریں


2010-03-11 00:00:00 PST تمام سرکاری محکمے عوام کے لیے عقوبت خانے ہیں

خان پور(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی زون 290 امیرجماعت اسلامی محمودالحسن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حالیہ دنوں میں میڈیاپر عوام پرپولیس کی چھترول کا چرچا رہا مگر یہ تو صرف ٹریلر ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان بھرکے سرکاری دفاتراورمختلف محکموں میں سیاسی بھرتیوں‘اقربا پروری‘ رشوت ستانی اور کام چوری کے باعث عوام کے لیے ذلت ورسوائی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں غریب عوام کی کوئی شنوائی نہیں‘ عوام کامعمولی معمولی اورجائزکاموں کے لیے بھی جگہ جگہ دھکے کھانے پڑتے ہیں اور ذلیل وخوار ہونا پڑتاہے۔ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں پانے والے سرکاری اہلکارحیلوں بہانوں سے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں۔ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹاجارہاہے۔ امیرجماعت اسلامی محمودالحسن چوہدری نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری محکموں کو کرپشن فری اورپبلک فرینڈلی بنانے کے لیے مناسب احکامات جاری فرمائیں تاکہ پاکستان بھرکے عوام کو سرکاری اہلکاروں کے ظلم وستم سے نجات مل سکے۔

 

Share