Earn Money 365

 

 

 

 

 

 

سرورق > کراچی

کراچی


2010-03-15 00:00:00 PSTکراچی کے 8 ٹانز ایڈمنسٹریٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہری حکومت کراچی کے 8 ٹاﺅن کے ایڈمنسٹریٹر ز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، لوکل گورنمنٹ کی16سے 18 گریڈ کے افسران نے ایڈمنسٹریٹر لگنے کے لیے جوڑ توڑ اور وزیروں کے عزیز اقاراب سے رابطے شروع کردیے ،مذ کورہ ٹاوئنزکے ایڈ منسٹریٹرز کی بدعنوانی،غفلت اور لاپروائی کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت،بدعنوانی کا چارج لگا کر نئے ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے جائینگے۔لوکل گورنمنٹ ذرائع کے مطابق کراچی کے 18 ٹا¶نز کے ایڈمنسٹریٹرز میں سے 8 کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد امکان ہے کہ نارتھ ناظم آباد ٹا¶ن کے ایڈمنسٹریٹر فرخ زیدی ،بن قاسم ٹا¶ن کے ایڈمنسٹریٹرنادر وسان ، صدر ٹا¶ن کے ایڈمنسٹریٹر مختار حسین، لیاری ٹا¶ن کے ایڈمنسٹریٹر محمد رئیسی ،سائٹ ٹا¶ن کے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم، گڈاپ ٹا¶ن کے ایڈمنسٹریٹر گل حسن کلمتی اور لانڈھی ٹا¶ن کے ایڈمنسٹریٹرنعمان ،کیماڑی ٹا¶ن کے ایڈمنسٹریٹر منور علی سیال کوبدعنوانی، غفلت اور لاپروائی کے چارجز لگا کر تبدیل کردیا جائے گا۔جبکہ ان کی جگہ لوکل گورنمنٹ اور مذکورہ ٹا¶نز ہی میں موجود 16، 17 اور 18 گریڈ کے افسران کو تعینات کیا جائے گا، جن فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹا¶نز میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات ہونے کے لیے سٹی گورنمنٹ کے افسران نے صوبائی حکومت میں موجود وزراءکے بھائیوں اور عزیزواقارب سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

 

Share