بین الاقوامی خبریں
2010-03-11 00:00:00 PSTپاکستان کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں تصفیہ ممکن نہیں، برطانیہ
|
بوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے افغان حکومت پر طالبان کو جلد امن عمل میں شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں کوئی تصفیہ ممکن نہیں۔ امریکا کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ملی بینڈ کے خطاب سے قبل جاری ان کی تقریر کے اقتباسات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے افغان جنگ کو ختم کرنے کی راہ ڈھونڈنا ہوگی کیونکہ امریکی قیادت میں وہاں جنگ سے متعلق عوام کو مطمئن کرنا ناکافی ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک افغان عوام کو اس میں شامل نہ کیا جائے اور پڑوسی ممالک وہاں سیاسی تصفیے کی حمایت نہ کریں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں کوئی تصفیہ ممکن نہیں۔ اسی طرح بھارت، روس اور چین بھی مسئلے کے حل کے لیے اہم ہیں۔
|
بین الاقوامی خبریں
2010-03-11 00:00:00 PSTامن کوششوں کو دھچکا‘ اسرائیل کا نئی تعمیرات کا اعلان‘ امریکا ناراض
2010-03-11 00:00:00 PSTناٹو افغانستان بد امنی کی جڑ ہے‘ امریکا ڈبل گیم کھیل رہا ہے‘ ایرانی صدر
2010-03-11 00:00:00 PSTبھارت کا افغانستان میں تمام آپریشنز ختم کرنے کا فیصلہ
2010-03-11 00:00:00 PSTسویڈن کے 3 اخبارات نے گستاخانہ خاکے پھر شائع کر دیی
2010-03-11 00:00:00 PST6 برس کے دوران ڈرون حملوں سے 1210 ہلاکتیں ہوئیں
2010-03-11 00:00:00 PSTپاکستان کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں تصفیہ ممکن نہیں، برطانیہ











