17-May-2012 PSTفوج ناٹو سپلائی کی بحالی پر متفق ہے: غیر مقبول فیصلے کی پروا نہیں، وفاقی کابینہ

اسلام آباد (نمائندہ جسارت/خبرایجنسیاں) وفاقی کابینہ نے ناٹو سپلائی کے حوالے سے دفاعی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی، بجلی بحران پر قابو پانے او رغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور پاور کمپنیوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے کمیٹی قائم ، وزیر اطلاعات و نشریات قمر ..

17-May-2012 PSTبھتہ نہ دینے پر ہوٹل پر بم حملہ اور اہدافی قتل میں متحدہ کے 2 کارکنوں سمیت 10 ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں دستی بم حملے، اہدافی قتل اور فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے 2کارکنوں سمیت10افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت8 افراد زخمی ہوگئے ۔ نیو کراچی سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔اہدافی قتل کی تازہ لہر میں بدھ کو ہونے والی ہلاکتوں کے بعدشہر کے مختلف علاقوں میںہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور نامعلوم افراد ..

17-May-2012 PSTلیاری پر قبضے کی جنگ: اویس ٹپی نے 50 کروڑ کا جدید اسلحہ منگوا لیا

کراچی( رپورٹ:ابو مصعب )صدرآصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد اویس مظفر ٹپّی نے گینگ وار گروپ کے لیے 50کروڑ روپے مالیت کا جدید اسلحہ خیبر پختونخوا سے منگوالیا‘بذریعہ ریل کراچی لائے جانے والے اسلحہ کا استعمال لیاری اور شہر کے دیگر علاقوں میں اپنے مخالفین کے خلاف کیا جائے گا‘ اسلحہ کی خریداری ..

17-May-2012 PSTجہادی تحریکیں امت کا سرمایہ اور مظلوم مسلمانوں کی پشتیبان ہیں: منور حسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منوحسن نے کہا ہے کہ جہادی تحریکیں ہی امت مسلمہ کی ترجمان اورمظلوم مسلمانوں کی پشتیبان ہیں‘ناٹو سپلائی کو بحال کرنے کا فیصلہ دشمن کے ہاتھ مظبوط کرنے کے مترادف ہوگا‘حکومت اور فوج جرأت کا مظاہرہ کرے‘ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے امین اور دیانت دارلوگوں کو ..

17-May-2012 PSTبجلی مزید مہنگی، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد/لاہور (خبر ایجنسیاں/نمائندہ جسارت) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ، بجلی مزید 1 روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی، اس طرح کا بجلی کا اوسط ٹیرف 8 روپے 83 پیسے پر پہنچنے کے بعد فی یونٹ نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ..

17-May-2012 PST30فیصد ناٹو آئل ٹینکربزنس پربالواسطہ پاک فوج کا کنٹرول ہے

کراچی (ثناء نیوز )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ 30فی صد ناٹوآئل ٹینکرز پر بالواسطہ پاک فوج کا کنٹرول ہے۔جب کہ پاکستان میں بھی ہر سطح کے افراد ناٹو سپلائی کی بحالی کے انتظار میں ہیں، سرکاری حکام اپنے بجٹ میں توازن کی کوشش میں جب کہ بلیک مارکیٹرز ناٹو کے ٹرکوں آئل ..

17-May-2012 PSTبجلی بحران ‘ وزیر خزانہ کی نوید قمر پر تنقید‘دیگر وزرا بھی برس پڑے

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے بحران پر وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزارت پانی و بجلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ بجلی بحران کی اصل ذمہ داری سرکلر ڈیٹ پر نہیں ڈالی جا سکتی ‘ مسئلے کی جڑ کو تلاش کر کے ..

17-May-2012 PSTکور کمانڈرز کانفرنس: ناٹو سپلائی کیلیے سول حکومت کا ہر فیصلہ قبول کرنے پر اتفاق

راولپنڈی (آن لائن)کور کمانڈرز کانفرنس بدھ کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق کانفرنس میں ناٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے کابینہ کی دفاعی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں ،شکاگومیں ہونے والی ناٹو سربراہی کانفرنس ،شمالی وزیر ستان میں مجوزہ آپریشن ،پاک ..

17-May-2012 PSTناٹو سپلائی پر پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا گیا تو مزاحمت کرینگے: نواز شریف

شکار پور (نمائندہ جسارت+ خبر ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر گیلانی اور زرداری آگ سے کھیل رہے ہیںناٹو سپلائی کی بحالی پر پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا گیا تو مزاحمت کریں گے‘پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی اڈوں کے خلاف ہیں‘حکمران بتائیں سلالہ حملے پر ..

17-May-2012 PSTسیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم: آرمی چیف شروع سے آن بورڈ تھے، اسد درانی

اسلام آباد(آئی این پی)عدالت عظمیٰ میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے اصغرخان کیس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے بیان پر جواب الجواب داخل کرادیاجس میں انہوں نے سیاست دانوں کو رقوم تقسیم کی واضح ذمہ داری مرزا اسلم بیگ پر عائد کرتے ہوئے کہا ..

17-May-2012 PSTاسٹیل ملز کرپشن کیس کا فیصلہ جاری: رحمن ملک کو توہین عدالت کا نوٹس، تحقیقات نیب کے حوالے

اسلام آباد(نمائندہ جسارت )سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے اس مقدمہ کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب)کے حوالے کیا جائے جبکہ چیئرمین نیب کو حکم دیا گیا کہ اس کیس میں ..

17-May-2012 PSTپاکستان سلالہ حملے پر معافی کے مطالبے سے دستبردار ہو گیا، امریکی میڈیا: شکاگو کانفرنس سے پہلے رسد بحال ہو جائیگی، پینٹا گون

واشنگٹن(خبرایجنسیاں)امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سلالہ چیک پوسٹ حملے پرامریکا سے معافی مانگنے اورڈرون حملوں کی بندش کے مطالبات سے دستبردارہوگیا۔ادھرپینٹاگان نے پاکستان سے ناٹو سپلائی کوامریکا کے لیے اہم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ہے ناٹو سپلائی شکاگوکانفرنس سے سے قبل بحال ہوجائے ..