کشمیر جغرافیائی نہیں کشمیریوں سے محبت کامعاملہ ہے، آرمی چیف

741

 

 

روالپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہاہے کہ کشمیر جغرافیائی مسئلہ نہیں کشمیری عوام سے محبت کامعاملہ ہے،کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے ،تنازع کشمیری عوام کی خواہشات اوریواین قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور یوتھ  پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےسربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدستور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا یاجارہاہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننےکے لیےسخت محنت کریں، آپ کو ملنے والی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے۔

اس موقع پر طلبا نے عزم کیا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری پاکستان کے ساتھ رہیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لیے محبت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

ملاقات کے دوران تعلیمی اداروں کے فیکلٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔