پاکستان انشاءاللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا ،وزیر اعظم 

844

 اسلام آباد : وزیر اعظم شہبا ز شریف نے شاہد خان آفریدی کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انشاءاللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔حلف اٹھاتے ہی شہباز شریف کو ملکی اور غیرملکی شخصیات اور رہنماو¿ں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئی۔

اسی دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ا±مید کرتا ہوں کہ آپ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔

بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان کا جواب دیا گیا۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پرسابق کپتان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ

شکریہ آفریدی صاحب، پاکستان انشاءاللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لےکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔