برطانوی ائیرپورٹ، کورونا کی شناخت کرنے والے جدید آلات نصب کرنے کا منصوبہ

22668

لندن: برطانوی ائیرپورٹ پر کوروناوائرس کے مریضوں کی شناخت کرنے میں معاون جدید ٹکنالوجی کے حامل آلات نصب کئیے جائیں گے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ائیر پورٹ پر کوروناوائرس کے مریضوں کی شناخت جدید کیمروں اور اسکرینگ مشینوں کی ذریعے سے کی جائے گی۔ آٍلات مسافروں کے چہروں کی اسکرینگ کرکے کورناوائرس اور دیگر بیماریوں کی شناخت کریں گے۔

ائیرپورٹ پر آلات نصب کر کے اُن کا ٹرائل کیا جائے گا جس کے بعد اُن کے نتائج حکومت کو بھیجے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد آلات کو ائیرپورٹ پر بڑے پیمانے پر نصب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس وبا کت باعث برٹش ائیرویز شدید بحران کا شکار ہے۔ ادارے نے اب تک 36 ہزار ملازمین کو نوکری سے بھی نکال دیا ہے۔