زرمبادلہ ذخائر میں8کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

4411

مرکزی بینک کے ذخائر میں8کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

گزشتہ ہفتے کے دوران زخائر میں اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی سطح 18ارب12کروڑ36لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر8کروڑ20لاکھ ڈالرز اضافے سے 11ارب58 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب53کروڑ76لاکھ ڈالرز رہے ۔