بچوں کی تربیت

خلاف معمول اچانک ہی بجلی چلے جانے سے گھر میں اندھیرا چھاگیا ___
یوپی ایس خراب تھا ___ اندھیروں کی چونکہ عادت نہیں رہی تھی اس لئے تھوڑی مشکل لگ رہی تھی، ضارع بھی پریشان … کہ اوپر چاچی کے گھر چلیں وہاں لائٹ ہے ___ باوجود اس کے کہ موبائل ٹار چ جلا رکھی تھی۔
ٹارچ کی ناکافی روشنی اندھیرے سے غنیمت تھی ایک دوسرے کے چہرے نظر آرہے تھے نماز کی تیاری تھی ضارع بضد کہ اندھیرے مین نماز نہیں پڑھنا، سمجھا بجھاکر اندھیرے میں ہی نماز کے بعد لاؤنج میں ہی محفل سج گئی ____
ابھی کوئی کام نہیں چلیں رمضان کی پلاننگ کرتے ہیں …
ہوسکتا ہے یہ میرا آخری رمضان ہو کچھ چینج ہونا چاہیے نا رمضان میں ایسا کیا کریں بہترین رمضان بن جائے۔ بھئی روزہ تو رکھنا ہی ہے ،نماز ہم ویسے بھی پڑھتے ہیں … کچھ ہٹ کے ہونا چاہیے۔روزہ کی پلاننگ پر بات جاری تھی۔
ٹارچ کی روشنی اندھیرے پر حاوی ہوچکی اندھیرا کتنا گہرا ہو ایک ننھی سی کرن بھی اسے شکست دے دیتی ہے۔
قبر میں بھی تو ایسا ہی اندھیرا ہوگا کچھ سجھائی نہیں دے گا سوائے خوف و دہشت کے _____ کچھ تو ہو جو وہاں روشنی کرے خوف و دہشت کو کم کردے ۔۔۔
پتہ ہے قبر میں اس سے بھی زیادہ گھپ اندھیرا ہوگا جیسے ابھی پریشانی ہورہی ہے وہاں بھی پریشانی ڈر خوف ہوگا انسان کواس وقت سورہ ملک بھی اس روشنی کی طرح ہوگی،جو ہماری قبر میں روشنی کرے گی،کل درس میں بھی بتایا تھا نا۔چلیں ایک کام تو ابھی سے شروع کردیتے ہیں، ہم سورہ ملک روزانہ مغرب کے بعد پڑھیں گے۔
سورہ ملک پڑھتے تو ہیں لیکن باقاعدگی نہیں ہوتی،میں کلینک میں یا فجر یا عشاء میں پڑھ لیتی ہوں۔
الحمداللہ حب سے ضارع کو سورہ الکہف کا بتایا جمعہ کے دن باقاعدگی سے بڑھتی ہیں
ماما دادی اور خالہ کے انتقال پر سب سورہ ملک پڑھ رہے تھے . …
سورہ ملک قبر میں روشنی ہے … ؟؟
جیسے ہم ابھی اندھیرے سے گھبرارہے ہیں لیکن یہاں تو کچھ دیر میں لائٹ آجائے گی مگر وہاں کا اندھیرا … وہاں کا اندھیرا تو ہمارے اچھے اعمال ہی دور کریں گے ..
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : قرآن میں تیس آیات والی ایک سورت ہے ، اس نے ایک شخص کی سفارش کی یہاں تک کہ وہ بخش دیا گیا۔
اور وہ سورت تَبَارَکَ الَّذی بِیَدہ المْلکْ ہے
قرآن مجید میں ایک ایسی سورت ہے جس کی تیس آیات ہیں وہ آدمی کی سفارش کرے گی حتی کہ اسے بخش دیا جائے گا ، اور وہ سورت تَبَارَکَ الَّذی بِیَدہ المْلک ہے
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : میں یہ پسند کرتا ہوں کہ یہ ( یعنی سورت ’’ تَبَارَکَ الَّذی بِیَدہ المْلک) میری امت کے ہر انسان کے دل میں ہو۔
اس کی کی تیس آیات ہیں … اگر ہم رمضان میں روزانہ ایک آیت زبانی یاد کریں تو تیس دن میں سورہ ملک زبانی یاد ہوجائے گی ۔۔۔ ان شا اللہ .

حصہ
mm
ڈاکٹر سیما سعید پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ مریض کے ساتھ سماج کے نبض پر بھی ہاتھ ہے۔ جسمانی بیماریوں کے ساتھ قلم کے ذریعے معاشرتی بیماریوں کا علاج کرنے کا جذبہ بھی رکھتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں