خدارا درسگاہوں کو سیاست کی بھینٹ مت چڑھائو

ہمارے ملک میں بد قسمتی سے اداروں میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گے۔ اس تباہی میں سب سے اہم کردار سیاسی بھرتیوں کا ہے ،جس کی وجہ سے میرٹ کا قتل ہوتا ہے اس پر سونے پہ سہاگہ اداروں کے سربرارہ کی تقرری کے وقت تجربہ اور ڈگری میرٹ کی کوئی حثیت نہیں ہوتی بلکہ ان سب سے زیادہ اہم اس کا سیاسی خاندانی پس منظر یا منظور نظر ہونا ہی تقرری کے لیے واحد شرط ہے اور اسی وجہ سے پاکستان اسٹیل ،پی آئی اے ،ریلوے جیسے اہم ادارے جو کے معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں حکمرانوں کی نااہلی اور اقربا پروری کی بھینٹ چڑھ گے اور سفید ہاتھی بن گے اور عوام اپنے خون پسینے سے ادا کیے گے ٹیکس سے انکا خسارہ پورا کر رہے ہیں اور ان اداروں کو منافع بخش بنانے کے بجاے صرف چلایا جارہا ہے اور اسی پالیسی کا تسلسل نہ صرف وفاقی بلکہ صوبائی اداروں میں بھی نظر آئے گا ہمارے ملک میں اداروں کے ساتھ سرکاری تعلیمی درسگاہوں کی بھی حالت کا اندازہ لگانے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کے دنیا کی 5000 بہترین درسگاہوں میں پاکستان کی بہترین سے بہترین درسگاہ بھی اس رینکنگ میں نہیں آتی لیکن اس کے ساتھ کراچی یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کم از کم سیاسی پریشر سے کافی حد تک محفوظ ہیں اور ان کی اپنی آزادانہ داخلہ پالیسی موجود ہے جس میں میرٹ پر ہی داخلہ ملتا ہے چانسلر کا تقرر کے لیے اور تجربہ اور تعلیمی معیار اور میرٹ کا ہونا ضروری ہے جس کی وجہ سے حکومتی اداروں کے بنسبت ان یونیورسٹیوں کا ماحول کافی بہتر ہے اور یہ درسگاہیں اس ملک کو کافی حد تک قابلیت کے ساتھ انجینیر ڈاکٹر غرض ہر شعبے میں افرادی قوت تیار کرکے دے رہی ہیں لیکن حکومت نے قانون بنا کر ان درسگاہوں کو بھی حکومت کی عملداری میں لینے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے ان درسگاہوں میں بھی میرٹ اقربا پروری کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔
خدارا تعلیم کو آزاد رہنے دو اگر ادھر بھی میرٹ کا قتل عام ہوا تو ہماری آنے والی نسل ڈگری یافتہ تو ہوگی لیکن تعلیم اور قابلیت سے محروم ہوگی اس لیے برائے مہربانی اپنی تمام سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ہماری درسگاہوں کو سیاست سے دور رکھیں یہ آپ کا پوری قوم پر احسان ہوگا ۔اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے ۔آمین

جواب چھوڑ دیں