اللہ ہم میں کیا دیکھ ہے ؟

دنیا ہمیشہ دو حصوں میں تقسیم رہی ہے ، تقسیم ہے اور ہمیشہ تقسیم رہے گی
”انبیاء کے دشمن اور انبیاء کے متبعین و پیروکار”
یہ دو ہی کیمپ ہیں اور دو ہی صفیں۔۔۔۔
دونوں کے عقائد و نظریات و افکار و تصورات و مفہومات و اعمال میں ہمیشہ فرق رہا ہے ، فرق ہے اور ہمیشہ فرق رہے گا ۔
دونوں کے مابین زندگی کے انفرادی و اجتماعی ہر دو پہلوؤں میں کسی قسم کی کوئی مماثلت نہ تھی، نہ ہے ، نہ ہوسکتی ہے اور نہ ہی کبھی ہوگی۔ان میں اتفاق ممکن ہے اور نہ ہی اتحاد۔۔۔۔
یہ کسی صورت ، کسی بھی طرح ایک ہو ہی نہیں سکتے۔
آخر کائنات بنی کس واسطے ہے ؟
مسلمان کے عقائد و نظریات و تصورات و افکار و اعمال ہمیشہ سے ”آسمانی” ۔۔۔۔۔۔۔ اور کافر کے معیار ہمیشہ سے ”زمینی”۔
حضرات ۔۔۔دین دو ہی ہوتے ہیں ، ایک آسمان سے انبیاء پر آتا ہے۔
اور دوسرا خدا کا باغی ، انبیاء کا دشمن ٹولہ زمین پر گھڑتا ہے ۔
آسمانی دین کے ماننے والے کبھی زمینی ادیان کے مطیع نہیں ہوسکتے ، اور زمینی دین پر بضد ٹولے کبھی آسمانی دین کے تابع نہیں چل سکتے۔
یہ سلسلہ قیامت تک رہے گا ۔
انبیاء کے پیروکار انبیاء کے دشمنوں کی آنکھ کو کبھی نہیں بھا سکتے اور انبیاء کے قاتل انبیاء کے متبعین کو ہرگز پسند نہیں آ سکتے۔۔۔۔۔۔۔
انبیاء کے پیروکار اشرف المخلوقات کو آسمانی دین کی طرف۔۔۔۔۔ اور انبیاء کے دشمن اللہ کی مخلوق کو ہمیشہ اپنے ادیان کی طرف بلاتے رہے ، بلاتے ہیں اور بلاتے رہیں گے۔
یہ کھینچا تانی جب تک دنیا ہے جاری رہے گی۔
کسی کے روکنے سے رکنے والی ہے اور نہ ہی یہ خود رک سکتی ہے۔
دیکھنا تو یہ ہے کہ اس کھینچا تانی میں آپ ”کہاں کھڑے” ہیں ؟ اور کیا آپ اس کھینچا تانی میں حصہ لے رہے ہیں ؟ْ
کیا آپ معصوم انسانیت کو انبیاء کی طرف لانے کا سبب بن رہے ہیں یا آپ انبیاء کے قاتلین و اعداء کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ؟
خصوصاً آج کے وقت میں تو اللہ ہم میں یہی دیکھ رہا ہے کہ کون ”کس طرف” ہے اور میرے بندوں کو ”کس طرف کھینچ رہا” ہے ؟
حضرات پھر سے سنیں ۔
اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے کہ آپ آج ”کس دین پر” قائم ہیں ؟
اور لوگوں کو کس دین کی طرف ”کھینچنے کا سبب بن رہے” ہیں ؟
فکر کرنے کی بات آج میرے اور آپ کیلئے یہی ہے۔
انبیاء کے دشمن اشرف المخلوقات کے ایمان و جان و مال و عزت کے ہمیشہ دشمن تھے ، ہیں اور رہیں گے۔
دیکھ لیجئے تازہ تازہ
انبیاء کے قاتل آپ سے حساب مانگ رہے ہیں کہ اللہ کی مخلوق کا خون بہانے میں ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا جارہا ؟
ایمان و جان و مال و عزت۔۔۔۔ جب سے انبیاء کے قاتلوں کے پیرو ہوئے ہیں کوئی ایک چیز بھی امتِ محمدﷺ کی بچی ہے ؟
ایمان و جان و مال و عزت کوئی ایک بھی چیز محفوظ ہے تو بتائیں۔
اور تم وہ ناسور ہو جو انبیاء کے دشمنوں سے بھی بدتر ثابت ہوئے ہو۔
حضرات یہ چناؤ کا وقت ہے
آپ کسے چنتے ہیں ؟
آسمان و زمین و مخلوقات و کائنات کے خالق کو۔۔۔۔۔ یا انبیاء کے قاتل ، آپ کے ایمان و جان و مال و عزت کے دشمن دجال اینڈ کمپنی کو ؟؟

حصہ

جواب چھوڑ دیں