واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

سوشل میڈیا سروس واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب صارفین کسی بھی پیغام کو بھیج دیے جانے کے بعد بھی اسے ڈیلیٹ یعنی مِٹا سکتے ہیں۔ تاہم بھیجے جانے کے محض کچھ دیر بعد تک ایسا کرنا ممکن ہو گا۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والے ایسے صارفین کے لیے یہ ایک اطمینان کی خبر ہے کہ پیغام رسانی کی اس سروس نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت آپ گروپ چیٹس وغیرہ پر بھیجے گئے اپنے ایسے پیغامات کو ہٹا سکتے ہیں جو آپ کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
’فریکوئنٹلی آسکڈ کوئسچنز‘ یا اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے اپنے صفحے پر واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کے حوالے سے لکھا ہے، ’یہ فیچر خاص طور پر اُس صورت میں کار آمد ہے جب آپ کوئی پیغام کسی غلط گروپ میں بھیج دیں یا اس پیغام میں کوئی غلطی ہو۔
ایسی صورت میں صارف اس پیغام کو سلیکٹ کر کے اسے کلک کر سکتا ہے جسے مٹانا مقصود ہو اور پھر کھلنے والے مینو میں سے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کا آپشن کا استعمال کر سکتا ہے۔
یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ایسی صورت میں کسی صارف کے پاس صرف 7 منٹ کا وقت ہو گا کہ وہ اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دے۔ 7 منٹ کے بعد یہ سہولت ختم ہو جاتی ہے اور اپنا پیغام واپس لینے یا مٹانے کی کوئی صورت باقی نہیں رہتی۔
پیغام ڈیلیٹ ہو جانے کے باوجود اس گروپ یا صارف کی چیٹ میں یہ پیغام ضرور موجود رہے گا کہ ’دِس میسیج واز ڈیلیٹڈ‘ یعنی اس پیغام کو مٹا دیا گیا ہے۔ اور اس پیغام کو سبھی لوگ دیکھ سکیں گے۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں