اسرائیل غرب اردن میں توسیع سے باز رہے

724

امان: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل  غرب اردن یا ( مغربی کنارے) میں یہودی آباد کاروں کی مزید توسیع سے باز رہے ورنہ سخت ردعمل کیلئے تیار رہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک انٹرویو میں غرب اردن پر قابض اسرائیل کےمزید یہودی آبادکاروں کو زمین دینے کے عزائم پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا کہ  یہ عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

مزید پڑھئیے: “غرب اردن پر قبضے کو پوری قوت سے روکیں گے”

عبداللہ دوم نے اسرائیل کو غرب اردن کے مزید علاقوں کو ہتھیالینے سے باز رہنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایک بھرپور اور بڑا تنازع کھڑا ہوجائے گا جو کسی کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوگا، اسرائیل کو ایک بڑی جنگ کا سامنا ہوگا۔

اردن کے بادشاہ نے مزید کہا کہ اگر فلسطین نیشنل اتھارٹی ختم ہوجاتی ہے تو اس خطے میں انارکی بڑھ جائے گی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوگا۔ مغربی کنارے پر مزید قبضے کے خواہش مند امن کےدشمن ہیں۔

مزید پڑھئیے: اسرائیل میں مخلوط حکومت اختلافات کا شکار

قبل ازیں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کےسربراہ اسماعیل ہانیہ پہلے ہی غرب اردن پر اسرائیلی قبضے کے خلاف پوری قوت صَرف کرنے اعلان کردچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے انتخابی منشور میں مغربی کنارے میں مزید یہودی خاندانوں کو آباد کرنے کا وعدہ کیا تھا اور عالمی قوتوں کی مدد سے وہ اپنے منشور پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے پہلے ہی فلسطینی قیادت مسترد کرچکی ہے۔