سندھ میں کل 3 گھنٹے کا کرفیو نما لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

404

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعہ کے لیے تین گھنٹے کرفیو نما لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کل بروز جمعہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا۔

محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق صوبے میں کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات پر پابندی ہوگی، یہ احکامات 14 اپریل تک نافذ العمل ہوں گے۔