کورونا وائرس:مصرمیں رمضان المبارک کی سرگرمیاں معطل 

342

 کورونا وائرس کے سبب مصر میں رمضان المبارک کی سرگرمیوں کو معطل  کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کے باعث ماہ رمضان المبارک میں افطار پارٹی سمیت باقی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں مسلمانوں کی روایت ہے کہ وہ مساجد اور مختلف جگہوں  پر غریبوں کے لیے کھانے اور افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ عرب ممالک میں 23 اپریل سے رمضان المبارک شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں مصر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 ہزار 560 ہے  جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد 103 ہے۔