کورونا وائرس: جوز بٹلز نے اپنی شرٹ نیلام کردی

555

انگلش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلز نے کورونا وائرس چیرٹی کے لیے اپنی شرٹ نیلام کردی۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلز نے اپنی آئی سی سی ورلڈکپ فتح والی شرٹ کو نیلام کردیا ہے جو 65 ہزار ایک سو پائونڈ میں فروخت ہوئی ہے جس کے بعد جوز بٹلر نے یہ رقم کورونا وائرس کے لیے چیریٹی کریں گے۔

  یاد رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر جوز بٹلز نے اپنی شرٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں تاہم دنیا بھر میں جان لیوا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 31 ہزار 973 تاہم ہلاکتوں کی تعداد 82 ہزار 096 ہے جبکہ متاثرہ مریضوں میں سے 3 لاکھ 22 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔