کورونا وائرس نے ٹائیگر کو بھی قابو کرلیا

1041

لندن : کورونا کے حملوں سے پالتو جانوروں کے بعد اب  چڑیا گھر کے جانور بھی محفوظ نہ رہے اور جنگلی جانوروں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  نیویارک کے چڑیا گھر میں 4 سال کی ملائشین ٹائیگر کو خشک کھانسی تھی جس پر اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔چڑیا گھر انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہےکہ ٹائیگر جلد صحت یاب ہوجائے گا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق 6 مزید شیروں میں بھی سانس میں دشواری کی علامات سامنے آئی ہیں تاہم ان کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے۔

انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹائیگر کو کورونا وائرس اس کے رکھوالے سے منتقل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پالتو بلیوں اور کتوں میں بھی کورونا وائرس پایا جاچکا ہے تاہم جنگلی جانور میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہے۔