پنجاب میں لاک ڈائون کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا

710

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں مزید ایک ہفتے کے لیے لاک ڈائون میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں پنجاب میں لاک ڈائون کو مزید ایک ہفتے کے لیے  بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں 14 اپریل شام 5 بجے تک لاک ڈائون رہے گا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لیے جو بھی  اقدامات کیے جارہے ہیں ان پر ہنگامی بنیادوں پر عمل کیا جائے گا تاہم پنجاب میں عالمگیر وبا کے پھلنے کے پیش نظر لاک ڈائون کو ایک ہفتے کے لیے بڑھایا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 بجے سے  شام 5 بجے  تک اور دودھ دہی کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں رہے گیں۔

https://twitter.com/MusarratCheema/status/1247038746937171968?s=20

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں 24 مارچ سے 7 اپریل تک لاک ڈائون کا  اعلان کیا تھا۔