کراچی پولیس نے لاک ڈاون پلان تبدیل کردیا

1481

کراچی: پولیس چیف غلام نبی میمن نے لاک ڈاون کیلئے پولیس پلان تبدیل کردیا۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کا پندرھویں  روز پولیس چیف غلام نبی میمن نے لاک ڈاون کیلئے پولیس پلان تبدیل کرتے ہوئے شہر میں ناکوں پر لگائی گئی نفری کم کی گئی۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہر ناکے پر 25 پولیس افسر و اہلکار اور 10 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات تھے جنہیں کم کر کے  15 کردی گئی ہے، کم کی گئی نفری کو مختلف علاقوں کو میں تعینات کیا گیا ہے ۔

کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ سلمز ایریاز میں پولیس کے گشت کو بھی بڑھایا گیا ہے جبکہ  200 کے قریب مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں، شہر میں 32 ہزار کی نفری لاک ڈاون کیلئے کام کررہی ہے جن میں 7 ہزار ٹریفک پولیس ،3 ہزار انوسٹی گیشن اور 22 ہزار کے قریب ضلعی پولیس اہلکار  شامل ہیں ۔