ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ تک ہوسکتی ہے،عطاالرحمن

434

پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹرعطاالرحمن کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ تک ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹرعطاالرحمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے جس کی وجہ سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ تک ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے،کنفرم تعداد معلوم نہیں ہوسکتیں، ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے جبکہ ہمیں کورونا سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3278 جبکہ اموات کی تعداد 50  ہوگئیں ہیں اور متاثرہ مریضوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 257 ہوگئی ہے۔