“کیش پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے آئندہ ہفتے سے جاری کیے جائیں گے”

781

وفاقی حکومت نے  غریب اور مستحقین کو 12 ہزار کی امدادی رقم آئندہ ہفتے سے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپے1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم ہوں گے۔ مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے یک مشت ادا کر دئیے جائیں گے۔ عوام کو ریلیف دینے کے اس  تاریخی اقدام کے ثمرات چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحق گھروں تک پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امدادکی فراہمی کے لئے جانچ پڑتال کامؤثر طریقہ کاراپنایاگیاہے تاکہ شفافیت کے عمل پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔رواں ہفتے حقداروں کو یہ رقوم ملنے کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔مستحکین شراکتی بینکوں سے رقموصول کرسکیں گے۔علاوہ ازیں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکراضافی کاؤنٹرزکاانتظام بھی کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم عمران خان کا غریب، مزدور اور محنت کش طبقے سے والہانہ محبت اور احساس کا مظہر ہے۔ یہ پروگرام  محروم طبقات کی معاشی مشکلات دور کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس اور عوام کی خدمت ہے۔