ڈاکٹروں کیلیے تیار کیے گئے 150 لباس سندھ حکومت کو پیش

228

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے اوورسیز ڈاکٹرز والنٹیئرز ٹیم کے ارکان نے میںکورونا کے خلاف حکومت سندھ کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالنے کی گزارش کی ہے۔ ناصر حسین سے اوورسیز ڈاکٹرز والنٹیئرٹیم کے وفد نے علی ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد میں کنور محمد علی،محمد ساجد خان اور عاطف علی خان شامل تھے۔ وفد کی جانب سے صوبائی وزیر کو کورونا کے خلاف مؤثر اور بہترین حکمت عملی اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کورونا کے خلاف کام کرنے
والے ڈاکٹروں کے لیے خاص طور پر تیار کیے گئے 150 لباس پیش کیے گئے۔ ناصر حسین شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے خلاف حکومت سندھ کی جدوجہد روز بروز تیز ہورہی ہے اور مخیر اداروں، فلاحی تنظیموں کا اس حوالے سے اہم کردار ہے اور حکومت سندھ انسانی خدمات کے ان اقدامات کی تہ دل سے قدر کرتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے وفد کو حکومتی اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کی وبا کے نمودار ہوتے ہی وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر جامع اور مربوط حکمت عملی کے نفاذ کا مرحلہ وار آغاز کردیا تھا جس کی بدولت سندھ میں یہ مرض بڑی تباہی پھیلانے میں کام یاب نہیں ہوسکا۔صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات کے مطابق حکومت سندھ کورونا کے خلاف برسر پیکار ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس کی فراہمی کے لیے باقاعدہ بجٹ بھی مختص کر چکی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر حفاظتی لباس تیار کرنے والے اداروں سے بھی ترجیحی بنیادوں پر لباس تیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔