ایکواڈورکے نائب صدر نے سڑکوںپر لاشیں پڑے رہنے پر قوم سے معافی مانگ لی

340

کوئیٹو(آن لائن)ایکواڈور کے نائب صدر اوتوسوننہو ازنر نے گوایاکیول کی سڑکوںپر بڑی تعداد میں لاشیں پڑے رہنے کے بعد معافی مانگ لی ہے جیسا کہ کورونا وائرس نے بندرگاہی شہر میں دہشت پھیلا رکھی ہے ۔ مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر وڈیوز جاری کی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ لاطینی
امریکی شہر جو وبا سے بری طرح متاثر ہے ، میں سڑکوں پر لاشیں بکھری پڑی ہیں ۔حکام نے کم ازکم 150لاشیں سڑکوںاور گھروں سے رواں ہفتے کے اوائل میں اٹھائیں تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کورونا وائرس سے کتنے لوگ مرے ہیں ۔