جیلوں میں کورونا کی روک تھام سے  متعلق رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع

224

اسلام آبا (آئی این پی) وزارت انسانی حقوق نے جیلوں میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات اور قیدیوں کی تعداد اور گنجائش سے متعلق رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طبی سہولیات کے حوالے سے پنجاب کی جیلوں میں 64 مرد اور 23 لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں
۔سندھ کی جیلوں میں 47 مرد اور7 لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں‘ کے پی کی جیلوں میں31 مرد اور5 خواتین ڈاکٹرز موجود ہیں۔ بلوچستان کی جیلوں میں 12 مرد اور4 لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ چاروں صوبوں میں ڈاکٹر کی اسامیاں خالی بھی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت تمام جیلوں میں کورونا وائرس سے آگاہی سے متعلق بینرز آویزاں کیے گئے ہیں اور جن قیدیوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے انہیں باقی قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی بنچ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت (آج) پیر کو کرے گا۔