کوروناوائرس: مجبوری نہ ہوتی تو صنعت کا پہیہ کبھی نہیں روکتے: وزیراعلیٰ سندھ

364

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن مجبوری نہ ہوتی تو صوبے بھر میں صنعتیں کھول دیتے اور ان کا پہیہ کبھی نہیں روکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں  اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید  غنی ، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری، اکرام اللہ دھاریجو،  آئی جی پولیس مشتاق مہر،  سیکریٹری داخلہ،  ایڈیشنل  آئی جی کراچی،  کور 5 کے بریگیڈیر سمیع، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری انڈسٹریز، سیکریٹری  انویسٹمنٹ  اور دیگر  نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایکسپورٹ اور ینٹڈ  صنعتکاروں  کی تجویز پر غور کیا گیا۔ صنعتکاروں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست  کی ہے کہ اُن کو کچھ  کنڈیشن پر کھولا جائے تاکہ وہ ایکسپورٹ کے آرڈرز  پورے کرسکیں۔

جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ  مجبوری نہ ہوتی تو ہم صنعت  کا پہیہ  کبھی کبھی نہیں روکتے، ہم  فیکٹریاں کھولنا چاہتے ہیں، میں نے لیبر، انڈسٹریز ،ہیلتھ  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں   کو ہدایت  کی کہ وہ ایس او پی  تیار کریں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ایس او پی  ہیلتھ کے ماہرین  کی رہنمائی، لیبر /انڈسٹریز  کے اصولوں  پر ہونے چاہئیں،لیبر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ہر سیکٹر کے لیے ایس او پی  بنائی جائے تاکہ 14 اپریل  کے بعد کاروباری  سرگرمیاں  مرحلہ وار شروع   کی جاسکیں۔