کورونا بھی عمران کے ’’انائوائرس‘‘ کا کچھ نہیں بگاڑ سکا ،حافظ حسین احمد

207

جیکب آباد( آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ’’کورونا وائرس‘‘ بھی عمران خان کے ’’اناء وائرس‘‘ کا کچھ نہیں بگاڑ سکا،آج بھی وہ سولو فلائٹ کے تحت اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے تیار نہیں۔صحافیوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی دونوںبڑی جماعتیں حزب اختلاف کی بس کو مس کرچکی ہیں، جے یو آئی نے جب آزادی مارچ کے حوالے سے جو پروگرام دیا تھا تو اس وقت اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں مصالحت کے لیے مصلحت کا شکار ہوئی اور انہوں نے اپنے نجی اور خاندانی معاملات کو سنوارنے کے لیے اپوزیشن کی پیٹ میں چھرا گھونپا آج انہیں اپوزیشن کے حوالے وہ انداز نہیں اپنانا چاہئے جو انہیں نومبر میں اپنانا چاہئے تھا آج ملکی حالات کے تحت انہیں اب عوام کے اندر اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر حکومت اپوزیشن کو گھاس نہیں ڈالتی تو اپوزیشن از خود عوام کے پاس جائے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرے۔