بدترین بحران میں اتفاق رائے سے اقدامات کرنا ہوں گے‘ آئی ایم ایف

155

اسلام آباد  (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جارگیوانے کہاہے کہ دنیاء کواس وقت تاریخ کے بدترین بحران کاسامناہے جس سے نکلنے کیلیے اتفاق رائے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ہفتہ کوایک ویڈیوکانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیاء کی معیشت اوراقتصادی سرگرمیاں یک دم رک گئی ہیں،دنیاء اب کسادبازاری کے دورمیں داخل ہوگئی ہے،یہ عالمی مالیاتی بحران سے بدترین صورتحال ہے،یہ ایک ایسابحران ہے جس سے نکلنے کیلیے ہمیں مل کرآگے بڑھناہوگا۔