گندم چینی بحران رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف فرد جرم ہے، شہباز شریف

460

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گندم چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گندم اور چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ پبلک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ سنگین انکشاف ہے، رپورٹ کی بنیاد پر اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم ہے، دیکھتے ہیں وزیراعظم جو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے چیئرمین ہیں، اپنے اور وزیراعلی بزدار کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں۔