ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2ہزار 8سو سے تجاوز کرگئی، 42 جاں بحق آ

524

ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 2800 سے زائد ہوگئی جبکہ اب تک 42 افراد وبائی مرض سے لڑتے جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کورونا کے مزید مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 833 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں آج اب تک مزید 46 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1133 ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 383 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 839 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں ہیں جن کی تعداد 380 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہےجن میں سے صرف کراچی میں 12 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ حیدرآباد میں تعداد 2 ہے۔

سندھ میں آج مزید 12 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد14، پنجاب11،  خیبر پختون خواہ11، گلگت بلتستان3 اور بلوچستان میں ایک ہے۔ پاکستان میں کورونا کے13 مریضوں کی حالت تویشناک ہے۔