گلوکار سلمان احمد بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

635

لاہور: پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

نجی نیوز ٹی وی کے مطابق گلوکار سلمان احمد نے تین روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے مشورے پر اپنا کووڈ-19 ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج مثبت آئی ہے۔

گلوکار سلمان احمداپنے پراجیکٹس کے سلسلے میں نیویارک گئے تھے۔ نیویارک میں لاک ڈاؤن اور فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے گلوکار وطن واپس نہیں پہنچ سکے۔

سلمان احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ گھر میں قرنطینہ میں ہیں جبکہ طبیعت بدستور ناساز ہے۔

انہوں نےکہا ہے کہ پاکستانی قوم میری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔