سعودی عرب: ہزاروں غیر معیاری ادویات برآمد

56882
 ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جس سے ہزاروں غیر معیاری ادویات برآمد کرلی گئی ہیں۔
العربیہ کے مطابق ہزاروں ادویات کو قبضے میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے افسران نے گودام پر غیر اعلانیہ چھاپہ مارا جس میں ہزاروں کی تعداد میں غیر معیاری ادویات کا ذخیرہ تھا۔
حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ گودام کو ازسرنو تعمیر کیا جائے جس میں صحت کے اصولوں و شرائط پر اور بہترین معیارات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ادویات کو رکھا جائے۔