لاک ڈاؤن میں پتنگ بازی کاکھیل عروج پر

76131

کراچی:لاک ڈاؤن میں نوجوان اور بچوںنے گھر کی قید میں پتنگ بازی شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نوجوان اور بچے عام شاہراہوں اور گھروں کی چھتوں پر پتنگ اڑاتے اور لوٹتے نظر آتے ہیں،پتنگ بازی کرنے والے عناصر پتنگ کا سامان فروخت کرنے والے کے گھر سے خریدتے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس بے بس نظر آرہی ہے،سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اگر پتنگ بازی کرتے وقت کوئی حادثہ رونما ہوتاہے تو ایسے وقت میں اسپتال لےجانا انتہائی محال ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی پتنگ بازی کرتے وقت بے شمار حادثے رپورٹ ہوئے ہیں، ایسی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس اہم مسئلے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ،بلکہ اس کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔

جبکہ نوجوان نسل اور بچوں کا کہنا تھا کہ جب پورا شہر بند ہے اور گھر پر لائٹ بھی نہ ہو تو پتنگ بازی کرکے وقت کو انجوائے کرتے ہیں،گھر میں رہتے ہوئے پتنگ بازی ایک اچھامشغلہ ہے۔