امریکی صدارتی الیکشن، ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان

53540
 واشگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
کوروناوائرس وبا کے باعث امریکہ میں لاک ڈائون نافذ ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ اپوزیشن اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ سنگین صورتحال کے باعث انتخابات کو ملتوی کردیا جائے جبکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ انتخابات کے وقت حالات کیا ہوں گے؟ تاہم وہ اپنے وقت پر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ووٹ بوتھ میں آکر ڈالنا لازمی ہے کیونکہ آن لائن ووٹنگ سے کئی مسلے مسائل جنم لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ کوروناوائرس کیسز کی تعداد امریکہ میں 277,700 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 7,412 ہے۔