کورونا وائرس سے دماغ مفلوج ہونا شروع ہوگیا

530

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کا دماغ بھی مفلوج ہونا شروع ہوگیا۔

چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والی کوروناوائرس کی جان لیوا وبا نے انسانوں کا دماغ بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے، یہ انکشاف کرونا وائرس میں مبتلا امریکی ریاست فلوریڈا کی عمر رسیدہ خاتون کے دماغ کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک 70 سالہ امریکی خاتون نے دماغ مفلوج ہونے کے باعث قوت گویائی سے محروم ہوگئی ہیں۔

Coronavirus could cause permanent brain damage

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں متاثر ہونے والے 7 لاکھ مریضوں میں معمولی اعصابی پیچیدگیاں دیکھنے میں آئیں ہیں لیکن ماہرین نے مستقل اعصابی پیچیدگیوں کے آثار ظاہر کیے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک 58 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اس میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی، جب خاتون کا ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا کہ وائرس نے سینٹرل نروس سسٹم کو متاثر کیا تھا۔

یاد رہے کہ اعصابی علامات کورونا وائرس کی علامات میں شمار نہیں کی جاتی لیکن پھر بھی ڈاکٹروں نے خاتون کا کورونا ٹیسٹ کیا جس سے 58 سالہ خاتون میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔