کورونا وائرس: تدفین کیلئے ہدایت نامہ جاری

631

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے باعث ہلاک والوں کی تدفین کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ۔

عالی ادارہ صحت کی جانب جاری کی گئی ہدایات کے مطابق لواحقین 1 میٹر کی دوری سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں تاہم  لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں، جنازہ دیکھنے کے بعد بھی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ خاندان کے افراد ہر ممکن حد تک میت سے دور رہیں، بچوں اور 60 برس کی عمر کے افراد کو تدفین میں شرکت نہیں کرنے دیں ۔

ایسے افراد جن کو سانس، دل اور ذیابیطس کی بیماری ہے یا جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے ان کو بھی کفن دفن میں شریک نہیں ہونا چاہیے، کم سے کم تعداد میں لوگوں کو تدفین میں شرکت کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تدفین بروقت مقامی طریقوں کے مطابق کی جانی چاہئے، تدفین کے بعد کی تقریبات، وبا کے خاتمے تک ملتوی کردی جائیں۔مردہ کو غسل دینے والے شخص کو ہاتھوں میں دستانے پہننے، پانی کے چھینٹوں سے بچنے کیلئے طبی ماسک استعمال کیا جائے اور آنکھیں بھی ڈھانپنی جائیں ، مردہ کو غسل دینے کے بعد پہنے ہوئے کپڑے فوراً ہٹادیں اور اچھی طرح سے دھولیں۔

طبی عملہ، مردہ خانہ کا عملہ اور تدفین کرنے والے گورکن احتیاطی تدابیر اپنائیں، مردے کو ہاتھ لگانے سے پہلے دستانے پہنیں، طبی ماسک کا استعمال کریں، مردہ کے جسم کی نقل و حرکت کم سے کم رکھیں، لاش کو کپڑوں میں لپیٹ کر اسے جلد سے جلد مردہ خانے میں منتقل کریں۔

پوسٹ مارٹم کرنے والوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیےکہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کے پھیپھڑوں اور دوسرے اعضا میں کورونا موجود ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کم سے کم افراد کو کرنا چاہیے، پوسٹ مارٹم کرنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، جس میں حفاطتی گاؤن، دستانے، چہرے کی حفاظتی ڈھال اور چشمہ شامل ہیں۔