تیونس نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے روبوٹ کو سڑکوں پر تعینات کردیا۔
شمالی افریقہ کے ملک تیونس نے اپنے دارالحکومت میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو روکنے کےباعث لاک ڈاؤن کیا ہواہے تاہم تیونس نے اپنے افسران کو محفوظ رکھنے کیلئے سڑکوں پر پولیس نے روبوٹ کو تعینات کردیا ہے ۔
تونس کے مختلف علاقوں میں روبوٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو سڑک پر چلنے والےشہریوں کی جاسوسی کرتے ہیں۔
شہریوں کو روبوٹ کے کیمرے کے سامنے اپنا شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کو رکھنا پڑتا ہےجبکہ اس کو کنٹرول کرنے والے پولیس افسران اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
یاد رہے کہ تیونس میں اب تک کورونا وائرس کی مہلک وبا سے 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 500 افراد وائرس سے متاثر ہیں ۔
واضح رہے کہ تیونس حکومت نے شہریوں کو صرف ادویات اور اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے۔