کورونا وائرس: ڈزنی لینڈ کا ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

835

دنیا کی سب سے بڑی کارٹون ساز کمپنی ڈزنی لینڈ نے کورونا وائرس کے باعث تفریح گاہوں کی بندش کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد کو عارضی طور پر فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکا سمیت دنیا بھر میں تفریحی شعبےکی سب سے بڑی کمپنی ڈزنی کا کہنا ہے کہ وہ غیراساسی نوعیت کے ملازمین کو 19 اپریل کے بعد فارغ کردے گی، ڈزنی لینڈ کی جانب سے متوقع طور پرفارغ کیے جانے والے ملازمین کی تعداد بیان نہیں کی گئی  اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ کون کون سے سیکشن کے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

How to Decide Where to Stay in Disneyland, California

ڈزنی کمپنی نے 12 مارچ کو کورونا کےپھیلنے کےخطرے کے پیش نظرفرانس اور امریکا میں اپنےتفریحی پارک بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ دیگر ممالک میں ڈزنی لینڈ کے تمام پارکس بند کردئیے گئے ہیں ۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم ‘ڈزنی ورلڈ’ دنیا کا سب سے بڑا تفریحی اور سیاحتی مرکز ہے جہاں سال 2018ء میں 21 ملین سیاح آئے جبکہ لاس اینجلس میں قائم ڈیزنی لینڈ میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 18 اعشاریہ 7 ملین تھی۔

Disneyland | History & Facts | Britannica

امریکا اخبارکے مطابق ڈیزنی کمپنی کے12 تفریحی مراکز، ان میں قائم ہوٹلوں اور سمندری سیاحتی مراکزمیں 1 لاکھ 22 ہزار افراد ملازمت کرتے ہیں۔