ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2687: اموات 40 ہوگئیں

409

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2687 جبکہ 40 افراد جاں ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 830 ،پنجاب میں 1069 ،بلوچستان میں 175 ،خیبر پختونخواہ 343 ،گلگت بلتستان میں 193 اسلام آباد میں 68 اور آزاد کشمیر میں 9 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں 126 افراد کورونا وائرس سے مکمل طورپرصحت ياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 لاکھ 99 ہزار 572 افراد متاثر، 59  ہزار 193 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 لاکھ 28 ہزار 938 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔