خیبر پختونخوا میں 6تا 11 اپریل تمام سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

133

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوا حکومت نے 6 اپریل سے 11 اپریل تک تمام سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا چھٹیوں میں اضافے کا اطلاق پہلے سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ،پولیس،محکمہ صحت، ریسکیو 1122،ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن و دیگر پر نہیں ہوگا،اس سلسلے میں محکمہ ریلیف وآباد کاری نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے اس سے پہلے 5 اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں مزیدتوسیع کی گئی ہے ۔