صوابی، پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا

209

صوابی (این این آئی) ٹوپی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی خان اور ایس ایچ او گدون شمس القمر خان نے چرس و ہیروئن برآمد کرکے منشیات فروش کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دی ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ بدستور جاری اور گھیرا تنگ مختلف کارروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے مجموعی طور پر 3.130گرام چرس اور 505 گرام ہیروئن برآمد۔ ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کے پیش نظر میں موت کے سوداگروں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی سلسلہ میں زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی خان ہمراہ پولیس نفری نے منشیات فروش ملزم عثمان عرف دانش سکنہ افغانستان کے قبضہ سے 1.015گرام چرس برآمد کیا۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم محمد آصف سکنہ غازی کے قبضہ سے505.گرام ہیروئن برآمد کیا۔ اور ایس ایچ او آئی ڈی ایس شمس القمر خان نے ملزم امیر رحمان سکنہ گندف کے قبضے سے 2115 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیا گیا۔ مزید تفتیش شروع جاری ہے۔