ترکی میں پھنسے پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

50949

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے)کی ترکی سے خصوصی فلائٹ کے ذریعے 194پاکستانی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ گئے۔

مسافروں کو سفری دستاویزات چیک کرنے کے بعد 14روز کے لیے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا جائے گا۔

استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کو 6 گھنٹے اسلام آباد کے قرنطینہ میں رکھنے کے بعد شہروں میں قائم قرنطینہ میں منتقل کردیا جائے گا، جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ ہونگے،جن کے ٹیسٹ مثبت آئیںگےان کو زیر علاج رکھا جائے گا،جن شہریوں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئیںگی انہیں گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستانی شہری فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر استبول میں پھنس گئی تھے۔