ناصر علی سیّد پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

432

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطرجنرل تکافل نے ناصر علی سیّد کوکمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ناصر علی سیّد نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک قطرجنرل تکافل چارج سنبھال لیاہے۔2007میں پاک قطر تکافل گروپ کے قیام سے ہی ناصر علی سیّدگروپ کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس سے پہلے وہ پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔