دنیا میں ہلاکتیں51ہزار558ہوگئیں‘ 70ہزار نئے مریض

462

واشنگٹن/روم/ برسلز/ لندن/انقرہ/تل ابیب /منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا سے دنیا میں ہلاکتیں نہ تھم سکیں ، ایک ہی روز میں 4ہزار368افراد ہلاک اور 70ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 51ہزار 558سے متجاوز، متاثرہ افراد کی تعداد 10لاکھ 4ہزار 533سے بڑھ گئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 10ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے، متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میںمزید610افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5ہزار 712سے متجاوز اور 22ہزار494نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد2لاکھ 37ہزار497ہوگئی۔اٹلیمیںمزید 760افرادکورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13ہزار935سے متجاوز اور 4ہزار668 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد1لاکھ 15 ہزار242ہوگئی۔ برطانیہ میںہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 921سے متجاوز اور 4ہزار244نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد33 ہزار 718ہوگئی۔ایران میںمزید 124افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3ہزار 160سے متجاوز اور2ہزار875 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد50ہزار468ہوگئی۔ اسپین میںمزید 709 افراد وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10ہزار 96سے متجاوز اور6ہزار120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 10 ہزار 238 ہوگئی۔ فرانسمیںہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4ہزار503 سے متجاوز اور2ہزار116 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد59 ہزار105ہوگئی۔ بیلجیئم میںایک ہی روز میں 183 افراد چل بسے جس کے بعد ہلاکتیں ایک ہزار 11ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 15ہزار 348ہوگئی ہے۔ ہالینڈ میںہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1339سے متجاوز اور1384نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد14ہزار 697 تک جا پہنچی ہے۔ کینیڈا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 134، ترکی میںمزید 79افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 365ہوگئی ہے۔ پرتکالمیںمزید 22افراد وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ہوگئی۔سویڈنمیںہلاکتوں کی مجموعی تعداد 282ہوگئی جبکہ بھارتمیںایک ہی روز میں 10افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 72سے متجاوز اور538نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2536ہو گئی ہے۔ اسرائیلمیںہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34سے متجاوز اور 765نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد6ہزار 857ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب لبنان میں فلپائن کی سفیر برنرڈیٹا کٹا لاکورونا وائرس کے باعث چل بسیں، فلپائن کے وزارت خارجہ نے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ فلپائن کے صدر نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے ۔